What is Our Vision?

What is Our Vision?

Our vision is a Pakistan built on integral values, respect and prosperity. Our goal is to promote inter-faith dialogue to hinder extremist ideologies and develop projects to improve socio-economic conditions in rural areas.

We believe that together we can create a stable and safer country by deterring those who thrive on misery, destruction and ignorance.

 

 

ہمارا تخیل کیا ہے؟

ہمارا تخیل ہے مذاہب کے مابین گفت و شنید کو فروغ دینا اور ان لوگوں کا مقابلہ کرنا جو مختلف فرقوں اور مسلکوں کے درمیان غلط فہمیاں اور اختلافات پیدا کرتے اور ان میں خلیجیں حائل کرتے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل ہمارے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے اور ہم اس ملک کی پائیداری اور اسکے محفوظ مستقبل کے حامی و داعی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس ملک میں ایک خصوصی معلوماتی منصوبے پر کام کررہے ہیں جو موبائل SMS کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کرتا ہے۔

ہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ پاکستان کو فخر اور سربلندی کا سرچشمہ ہونا چاہیے اور جو مسلمان اس ملک میں ہونے والے حملوں کا نشانہ بن کر شدید تکلیفیں برداشت کررہے ہیں انہیں ان مجرموں کے گھناؤنے جرائم کا خمیازہ ہرگز نہیں بھگتنا چاہیے جو یہ کام صرف اس ملک کی جڑیں کمزور کرنے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لیے کررہے ہیں۔ اس ملک کے دیگر باسیوں کی پریشانیاں بھی ناقابلِ برداشت ہیں اور ہمارا کام یہی ہوگا کہ ہم ان متاثرین کو ضروری معلومات بھی فراہم کریں اور انکی اعانت بھی کریں تاکہ وہ ان مجرموں کی جانب سے دیے جانے والے پیغامات کو مسترد کردیں جو ملک میں فتنہ اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔

ہم سب یکجا ہوکر ہی ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان بنا سکتے ہیں، اور ہم سب ساتھ مل کر ہی ان لوگوں کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں جو دکھ پہنچانے اور بربادی و تباہی لانے کے درپے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل ایسے افراد کے ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے اور انشااللہ ہم ان پر ضرور قابو پا لیں گے۔